متفرق خبریں

پاکستان میں ماسک نہ پہننے پر جرمانہ اور جیل

مئی 31, 2020

پاکستان میں ماسک نہ پہننے پر جرمانہ اور جیل

پاکستان میں حکومت نے کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے سلسلے میں ہر شہری کے لیے گھر سے باہر ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے جس کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔

‏حکومتی فیصلے کے مطابق پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں تمام عوامی جگہوں پر ماسک پہننا، منہ ڈھانپنا اب لازم قرار دیا گیا ہے۔ مارکیٹس، عوامی مقامات، مساجد، پبلک ٹرانسپورٹ،لاری اڈہ، گلیوں، سڑکوں، دفاتر میں چیکنگ ہوگی۔

خلاف ورزی کرنے والوں کو مجسٹریٹ تین ہزار تک جرمانے اور دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت جیل بھی بھیجنے کا حکم دے سکتے ہیں۔

معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے کہا ہے کہ اب ہر شہری کے لیے عوامی مقامات، مساجد، بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹرین میں ماسک پہننا لازمی ہوگا جس کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جا سکے گی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے