پاکستان میں ایک دن میں ریکارڈ چار ہزار کیسز
پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 1621 ہو گئی ہے جبکہ متاثرین میں سے 824 کی حالت تشویشناک ہے۔
منگل کو نیشنل کمانڈ اور آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ریکارڈ تین ہزار 938 کیسز سامنے آئے جبکہ 16 ہزار 548 ٹیسٹ کیے گئے تھے۔
ملک میں اب تک 76 ہزار سے زائد افراد عالمی وبا سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 27 ہزار سے زائد صح یاب ہوئے۔
پنجاب میں مرنے والوں کی تعداد 540 اور سندھ میں 503 ہوگئی ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں یہ تعداد 482 ہے۔
پاکستان میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا جا چکا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے لاک ڈاؤن غیر ضروری تھا جس کا فائدہ نہیں ہوا بلکہ مزدور طبقہ متاثر ہوا۔

