امریکہ نے چینی ایئر لائنز کی پروازیں معطل کر دیں
ٹرمپ انتظامیہ نے چینی ایئرلائنز کی امریکہ میں آمدو رفت اور پروازیں معطل کر دی ہیں۔
یہ فیصلہ چین کی جانب سے امریکی ایئر لائنز کو چین کے لیے پروازیں شروع کرنے کی اجازت نہ دینے کے بعد کیا گیا۔
امریکی ٹرانسپورٹیشن ڈیپارٹمنٹ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ امریکی مسافر پروازوں کی چین کے لیے یکم جون سے بحالی کی اجازت مانگی گئی تھی جس کی چینی حکومت نے اجازت نہیں دی۔

امریکہ نے چین کے اس عمل کو دونوں ملکوں کے درمیان فضائی نقل و حمل کے معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ کے عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد صدر ٹرمپ چینی قیادت پر حقائق چھپانے اور جھوٹ بولنے کا الزام عائد کرتے رہے ہیں۔

