پاکستان پاکستان24

سپریم کورٹ کے جسٹس کا کورونا بھی مثبت

جون 7, 2020

سپریم کورٹ کے جسٹس کا کورونا بھی مثبت

کورونا وائرس نے پاکستان کی سپریم کورٹ کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جنہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے۔

جسٹس امین الدین خان بینچ نمبر ٹو کا حصہ تھے۔

سپریم کورٹ کے ملازم ظفر اقبال کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ بھی قرنطینہ میں ہیں۔

سپریم کورٹ میں قائم ڈسپنسری کے ڈاکٹر یاسر خان بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے