سیاہ فام کی ہلاکت نے پولیس نظام تبدیل کرا دیا
امریکی ریاست منیسوٹا کے شہر منی ایپلس میں سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ کی پولیس حراست میں ہلاکت کے بعد دنیا بھر میں نسلی امتیاز کے خلاف مظاہروں نے پولیس کے موجودہ نظام کو ختم کرنے کی راہ ہموار کر دی۔
منیسوٹا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق منی ایپلس سٹی کونسل نے موجودہ پولیسنگ کے نظام کو ختم کر کے شہریوں کی حفاظت کے لیے کمیونٹی کے ساتھ مل کر نیا نظام تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ کونسل نے ووٹنگ کے ذریعے کیا جس کے مطابق نیا نظام حقیقی معنوں میں شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گا۔

