پاکستان پاکستان24 متفرق خبریں

90 ہزار پاکستانی وطن واپسی کے منتظر

جون 10, 2020 < 1 min

90 ہزار پاکستانی وطن واپسی کے منتظر

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں بیرون ملک پھنس جانے والے 62 ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جا چکا ہے جو 60 ملکوں میں مقیم تھے اور اب بھی 90 ہزار وطن واپسی کے منتظر ہیں۔

بدھ کو اسلام آباد کے پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں وزیر خارجہ نے بتایا کہ 26 ممالک میں موجود تبلیغی جماعت سے وابستہ دو ہزار 54 پاکستانیوں میں سے 2018 کو واپس لایا جا چکا ہے جبکہ 36 کی واپسی کے لیے کوشش جاری ہے۔

بیرون ملک پاکستانیوں کی جلد واپسی کے حوالے سے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں  وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی ذوالفقار علی بخاری نے بھی شرکت کی۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ اب تک بیرون ملک کورونا سے مرنے والے 479 پاکستانیوں کی میتیں واپس لائی گئی ہیں جبکہ 40 نعشوں کو پاکستانی سفارتخانوں کی جانب سے خلیجی ملکوں میں دفن کرنے کے لیے امداد فراہم کی گئی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے