سڑک حادثہ: پاکستان میں دو انڈین سفارت کار گرفتار
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے انڈین ہائی کمیشن کے دو اہلکاروں کو گرفتار کیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے ذرائع کے مطابق انڈین ہائی کمیشن کے دونوں اہلکارصبح گاڑی تیز رفتار سے چلارہےتھے جنہوں نے تیز رفتاری کے باعث ایک شخص کوگاڑی کے نیچے کچل دیا۔
اسلام آباد پولیس کے ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ گاڑی کے نیچے آنے والا شخص شدید زخمی ہے اور انڈین ہائی کمیشن کے اہلکاروں نے حادثے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی۔
پولیس نے دعوی کیا ہے کہ فرار ہونے والے ہائی کمیشن اہلکاروں کو موقع پر موجود شہریوں نے پکڑا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔
انڈین اہلکاروں کی شناخت سلوادیس پال اور داوامو براہمو کے نام سے کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چند دن قبل انڈیا نے دو پاکستانی سفارت کاروں کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک سے نکلنے کا حکم دیا تھا۔

