عمران خان کی لندن میں چھ جائیدادیں ہیں: جسٹس فائز
وزیراعظم عمران خان کی برطانیہ میں چھ جائیدادیں ہیں۔ یہ انکشاف جسٹس قاضی فائز عیسی نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے نئے جواب میں کیا ہے۔
رپورٹ: جہانزیب عباسی
جسٹس فائز عیسی نے صدارتی ریفرنس کیخلاف درخواست میں مزید دستاویزات جمع کرا دیں. درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ معلومات برطانوی لینڈ ریکارڈ کے سرچ انجن 192.com سے لی ہیں،حکومت کے مطابق میرے اہلخانہ کی جائیدادیں بھی اسی ویب سائٹ سے تلاش کی گئیں.
درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہزاد اکبر کی پانچ، زلفی بخاری کی برطانیہ میں 7 جائیدادیں ہیں،عثمان ڈار اور فردوس عاشق اعوان کی بھی برطانیہ میں جائیدادیں ہیں.
درخواست گزار جسٹس قاضی فائز عیسی نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین اور پرویز مشرف بھی برطانیہ میں جائیدادوں کے مالک ہیں.
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ الزام نہیں لگاتا کہ حکومتی شخصیات نے جائیدادیں ناجائز ذرائع سے بنائیں،ایف بی آر تعین کرے حکومتی شخصیات نے کتنی قابل ٹیکس آمدن ظاہر کی.
درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ اسٹیٹ بنک تعین کرے کیا حکومتی شخصیات نے پیسہ جائز طریقے سے بیرون ملک بھیجا؟ اثاثہ جات ریکوری یونٹ اور اسکے تمام اقدامات کالعدم قرار دیے جائیں، شہزاد اکبر اور مصطفی سے تمام تنخواہیں اور مراعات واپس لی جائیں.

