پاکستان میں مزید 153 ہلاک، چھ ہزار متاثر
پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک دن میں ریکارڈ 153 مریض ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 31 ہزار ٹیسٹ میں سے چھ ہزار 604 مثبت آئے ہیں۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے پاکستان میں کورونا کے مریضوں کے حوالے سے بدترین رہے اور مزید 153 افراد کی ہلاکت ہوئی۔ اس دوران ساڑھے چھ ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔
اسلام آباد میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک سو ہو گئے ہے۔
پنجاب 1300 ہلاکتوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

