عزیر بلوچ کی تفتیشی رپورٹس پر سپریم کورٹ درخواست سنے گی
کراچی میں لیاری گینگ وار کے گرفتار رہنما عذیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹس پبلک کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی. 26 جون کو مقدمے کی سماعت ہوگی۔
سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سندھ حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے.جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 26 جون کو سماعت کرے گا۔
سندھ ہائی کورٹ نے عذیر بلوچ سے متعلق جے آئی ٹی رپورٹس پبلک کرنے کا حکم دیا تھا۔
سندھ حکومت نے عدالتی فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے.صوبائی حکومت نے اپیل میں وفاقی وزیر علی زیدی کو فریق بنایا ہے۔
علی زیدی کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے حکم جاری کیا تھا.

