انکوائری سے بچنے کے لیے سنتھیا ہائیکورٹ میں
پاکستان میں مقیم امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے بارے میں متنازع ٹویٹ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی انکوائری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تاہم عدالت نے مقدمے سے قبل ہی درخواست دینے پر سوال اٹھا دیے۔
جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ماتحت عدالت نے سنتھیا کی ٹویٹس کی انکوائری کے لیے ایف آئی اے سے کہا ہے، مقدمے کے اندراج کا مرحلہ بعد میں آتا ہے۔
ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ مقدمے کے میرٹس کو اس مرحلے پر نہجں دیکھا جا سکتا۔
سنتھیا ڈی رچی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ماتحت عدالت کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔

