پاکستان24 کھیل

تین پاکستانی کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت

جون 22, 2020 < 1 min

تین پاکستانی کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ تین کرکٹرز، حیدر علی، حارث رؤف اور شاداب خان کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں تاہم ٹیسٹنگ سے قبل تینوں کھلاڑیوں میں کوویڈ 19 کی کوئی علامات نہیں پائی گئی تھیں۔ تینوں کھلاڑیوں کا ٹیسٹ اتوار کو ہوا تھا۔

پیر کی شام جاری کیے گئے بیان کے مطابق تینوں کھلاڑیوں کو فوری طور پر سیلف آئسولیشن میں جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی سی بی کا میڈیکل پینل اس سلسلے میں تینوں کھلاڑیوں سے مکمل رابطے میں ہے۔

دیگر دو کھلاڑی، عثمان شنواری اور عماد وسیم کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو 24 جون کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شعیب ملک، کلف ڈیکن اور وقار یونس کےعلاوہ اسکواڈ میں شامل دیگر تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ پیر کو مکمل کرلیے گئے۔ اسکواڈ میں شامل ان اراکین کے ٹیسٹ چار مختلف شہروں، راولپنڈی، لاہور، کراچی اور پشاور میں لیے گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس حوالے سے مزید کوئی تبصرہ نہیں کرے گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے