متفرق خبریں

سندھ میں کورونا سے صحت یابی کی شرح زیادہ

جون 23, 2020

سندھ میں کورونا سے صحت یابی کی شرح زیادہ

رپورٹ: عبدالجبار ناصر

سندھ میں گزشتہ 12 دنوں کے دوران کورونا وبا کے تدارک میں مسلسل بہتری اور ٹیسٹ کرانے کی صلاحیت میں اضافے کے ساتھ ساتھ اوسطاً مریضوں کی تعداد میں کمی بھی آرہی ہے تاہم اموات کی شرح میں اوسطاً اضافہ ہوا ہے۔

صوبے میں 27 فروری سے 22 جون تک کل 71092مریضوں میں سے 52.10 صحتیاب ، 1.55فیصد انتقال کر گئے اور 46.34 فیصد زیر علاج ہیں۔

11 سے 22 جون تک کے حکومتی اعداد و شمار کے مطابق روزانہ ٹیسٹوں کے حساب سے مریضوں کی سب سے زیادہ شرح 11 جون کو سامنے آئی جو اس دن کے ٹیسٹوں کا 30.11 فیصد تھی اور یہ 27 فروری کے بعد مریضوں کی سب سے بلند شرح تھی ۔

روزانہ ٹیسٹوں کے حساب سے مریضوں کی سب سے کم شرح 22 جون کو سامنے آئی جو اس دن کے ٹیسٹوں کا 14.87 فیصد ہے۔صحتیابی کی سب سے بلند شرح 15 جون کو سامنے آئی ، جس دن نئے مریض 1776 آئے اور صحتیاب مریضوں کی تعداد 2417 تھی ۔

27 فروری سے 22 جون تک سب سے زیادہ ایک دن اموات 19 جون کو ہوئی، جو 49 تھیں۔ سندھ حکومت کے اعدادو شمار کے مطابق 22 جون تک صوبے میں کل 3لاکھ 88ہزار 690 ٹیسٹوں کے نتیجے میں 71ہزار92 مریض سامنے آئے ، جو کل ٹیسٹ کا 18.29 فیصد ہے۔

71ہزار 92 مریضوں میں سے 37ہزار 44 صحتیاب ہوچکے ہیں ، جو کل مریضوں کا 52.10 فیصد ہے۔1103 افراد موت کا شکار ہوگئے ہیں جو کل مریضوں کا 1.55 فیصد ہے اور 32 ہزار 945 مریض زیر علاج ہیں ، جو کل مریضوں کا 46.34فیصد ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے