پاکستان

معروف عالم دین پیرعزیز الرحمان ہزاروی کا انتقال

جون 23, 2020

معروف عالم دین پیرعزیز الرحمان ہزاروی کا انتقال

دیوبندی مکتبہ فکر کے معروف عالم دین پیر عزیزالرحمن ہزاروی انتقال کر گئے، وہ جامعہ دارالعلوم زکریا ترنول کے مہتمم تھے۔


پیر عزیز الرحمن ہزاروی شیخ زکریہ کاندھلوی کے خلیفہ مجاز اور جمعیت علماء اسلام اسلام آباد کے سرپرست اعلی تھے،

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پیر عزیز الرحمن ہزاروی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے مرحوم کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ئے کہا کہ ”اپنے ایک دیرینہ اور مخلص دوست سے محروم ہوگیا ہوں، ہمیشہ میری اور جمعیت علماء اسلام کی سرپرستی اور رہنمائی کی۔ اصلاح امت، اشاعت دین، ترویج اسلام کیلئے پیر عزیز الرحمن ہزاروی کی لازوال قربانیاں ہیں۔ پیر عزیز الرحمن ہزاروی کی رحلت سے امت ایک ولی سے محروم ہوگئی ہے۔“

نماز جنازہ میں شرکت کے لیے اسلام آباد اور راولپنڈی کے ہزاروں افراد پہنچنا شروع ہوگئے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے