پاکستان24 متفرق خبریں

شہری کی برہنہ ویڈیو، پشاور ہائیکورٹ میں آئی جی کی سرزنش

جون 25, 2020 < 1 min

شہری کی برہنہ ویڈیو، پشاور ہائیکورٹ میں آئی جی کی سرزنش

Reading Time: < 1 minute

پشاور میں تہکال تھانے کے اہلکاروں کے شہری پر تشدد اور برہنہ کر کے ویڈیو بنانے اور سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا معاملہ ہائیکورٹ پہنچ گیا ہے۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس قیصر رشید نے صوبے کے پولیس سربراہ ثنا اللہ عباسی اور پشاور پولیس کے سربراہ کو طلب کر کے سخت سرزنش کی ہے۔

جسٹس قیصر رشید نے آئی جی سے کہا کہ واقعہ نے معاشرے کی بنیادوں کو ہلا دیا ہے۔ ایسے شخص کو ایس ایچ او کیسے لگا دیا؟ اب تحقیقات میں پیٹی بھائیوں کو بچانے کی کوشش ہوگی، ایسا نہ ہو کہ کلین چٹ مل جائے۔

دوسری جانب شہریوں کی بڑی تعداد نے پولیس تشدد اور نازیبا ویڈیو کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ جمعرات کو پشاور پریس کلب سے صوبائی اسمبلی تک ریلی نکالی گئی۔

مظاہرین نے صدر روڈ پر ٹائر جلائے اور پولیس نظام کا فرضی تابوت اسمبلی کے سامنے رکھا۔

قبل ازیں افغان شہری عامر تہکالی پر تشدد اور نازیبا ویڈیو بنانے کی انکوائری کے لیے آئی جی نے پشاور کے ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹر کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی جو ایک دن میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ دے گی۔

شہری پر تشدد اور نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے بعد پشاور کے شہریوں کی بڑی تعداد نے پولیس کو گالیاں بکنے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلی نے بھی معاملے کا نوٹس لیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے