اہم خبریں

نیو یارک کے ٹائم سکوائر پر مریم نواز کا اشتہار پنجاب کے عوام کو کتنے میں پڑا؟

اکتوبر 1, 2024 < 1 min

نیو یارک کے ٹائم سکوائر پر مریم نواز کا اشتہار پنجاب کے عوام کو کتنے میں پڑا؟

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے صوبے پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز کے نیو یارک کے ٹائم سکوائر میں الیکٹرانک اشتہار لگوانے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم اب اس اشتہار پر کیے گئے اخراجات کی تفصیل بھی سامنے آ گئی ہے۔

اشتہار کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد فیس بُک پر سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ معاذ بن محمود نے لکھا تھا کہ:
اس قسم کے اشتہار کی قیمت محتاط اندازے کے مطابق پچیس سے پچاس ہزار امریکی ڈالر ہوتی ہے۔

صوبہ پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انقلاب کے نعرے پر مشتمل یہ اشتہار سات دن کے لیے آویزاں کیا گیا تھا۔

صحافی سعدیہ مظہر نے حسن مغل کے ذریعے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت اس اشتہار کی لاگت کی بابت استفسار کیا۔

منگل کو حسن مغل کے مطابق انہیں سرکاری جواب موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس تشہیر کے لیے منظور ہونے والی بولی کی قیمت ایک کروڑ 97 لاکھ 47 ہزار 253 روپے تھی۔

‏19747253.0000000 PKR ONLY

یہ رقم 71 ہزار 186 امریکی ڈالر بنتی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے