پاکستان24 متفرق خبریں

30 برس سے چندہ مانگتے شرم نہیں آئی: وزیراعظم

جون 25, 2020

30 برس سے چندہ مانگتے شرم نہیں آئی: وزیراعظم

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 30 سال سے پیسہ اکٹھا کر رہا ہوں، کبھی پاکستانیوں سے پیسہ مانگنے پر شرم نہیں آئی۔ شرم تب آتی ہے جب دوسروں سے پیسے مانگنے پڑے۔

جمعرات کو پارلیمنٹ کے ایوان زیریں قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم قوم کے باپ کی طرح ہوتا ہے۔


‘اگر میرے بھوکے ہوں، علاج نہ کروا سکتے ہوں، تو کیا میں اس وقت کسی بادشاہ کی طرح رہوں گا، اپنے خرچے کم نہیں کروں گا؟’

وزیراعظم نے کہا کہ جب وہ واشنگٹن گئے تو کُل خرچہ سڑسٹھ ہزار ڈالر تھا جبکہ نواز شریف اور زرداری دور کے واشنگٹن دوروں کے اخراجات اس سے کئی گنا زیادہ تھے۔

’ایک طرف وہ ان سے پیسے مانگنے جاتے تھے اور دوسری طرف اتنا خرچہ کرتے تھے۔‘

انہوں نے کہا کہ مغربی جمہوری معاشروں میں حکمران ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

عمران خان نے اپنے یو این کے دورے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا وہ ایک اعشاریہ باسٹھ ہزار ڈالر میں ہوا۔ ’زرداری نے یہی دورہ 13 لاکھ، نواز شریف نے 11 لاکھ اور شاہد خاقان عباسی نے 07 لاکھ ڈالر میں کیا۔‘

انہوں نے اپنی تقریر میں اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیا جس پر اپوزیشن نے تنقید کی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے