پاکستان

ایف سی پر حملے، 3 اہلکار – 8 شدت پسند ہلاک

مارچ 17, 2017

ایف سی پر حملے، 3 اہلکار – 8 شدت پسند ہلاک

خیبر پختونخوا میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے ٹریننگ سنٹر پر خود کش حملے کے کوشش میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے شدت پسندوں کے حملے میں فرنٹیئر کور کے دو اہلکار اور جوابی کارروائی میں چھ شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔

ضلع چارسدہ کے پولیس افسر نے بتایا کہ دو خود کش حملہ آوروں نے شبقدر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے ٹریننگ سنٹر میں داخل ہونے کی کوشش کی اہلکاروں نے ان پر فائرنگ کی ہے جس میں ایک خود کش حملہ آور ہلاک جبکہ دوسرے نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ پولیس کے مطابق اس حملے میں فرنٹییر کانسٹیبلری کے ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ اس حملے میں دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں لیکن اب تک اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

 قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے شدت پسندوں نے فرنٹیئر کور کی چوکی پر حملہ کیا ہے جس میں دو اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملہ سپینہ شوکہ کے مقام پر کیا گیا ہے جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی ہے جس میں چھ شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے