پاکستان24

پاکستان میں کورونا کے ایک لاکھ مریض صحتیاب

جولائی 1, 2020

پاکستان میں کورونا کے ایک لاکھ مریض صحتیاب

پاکستان میں حکام کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والے 50 فیصد مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔

بدھ کو جاری کیے گئے بیان کے مطابق ملک میں کورونا سے صحتیابی کی شرح 50 فیصد ہو گئی ہے اور اب تک دو لاکھ 13 ہزار مثبت کیسز میں سے ایک لاکھ سے زائد کا کورونا ٹیسٹ منفی آ چکا ہے۔

پاکستان میں کورونا کے ٹیسٹ روزانہ کی بنیاد پر کم کیے جا رہے ہیں اور گزشتہ روز کیے گئے 22 ہزار ٹیسٹ میں سے چار ہزار سے زائد مثبت آئے ہیں۔

ملک میں کورونا سے مرنے والے افراد کی تعداد چار ہزار 495 ہو گئی ہے جن میں سے 91 اموات گزشتہ روز ہوئیں۔

پنجاب 1768 ہلاکتوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ سندھ میں 1377 مریض موت کا شکار ہوئے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے