پاکستان24

دو سال سے گند صاف کر رہے ہیں: غلام سرور

جولائی 4, 2020

دو سال سے گند صاف کر رہے ہیں: غلام سرور

پاکستان کے وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ انسان کو جب تک اپنی غلطی کا احساس نہیں ہو گا تو اصلاح کیسے کرے گا، اداروں کی تباہی کہ وجہ سیاسی مداخلت، بھرتیاں، ترقیاں ہیں، جس نے ایسا کیا اس کے خلاف غداری کا مقدمہ چلنا چاہیئے، اپوزیشن کی جمہوریت جب بحال ہوئی تو سٹیل مل اور پی آئی اے کا خسارہ شروع ہوا، پچھلی حکومتوں کے ڈالے گند کی صفائی کر رہے ہیں، وہی کپتان جہاز اڑائے گا جس کا لائسنس درست اور تصدیق شدہ ہو گا، شریف فیملی مصدقہ اور تصدیق شدہ چور ہے، جج ارشد ملک کو ن لیگ نے ہی لگایا تھا۔

وفاقی وزیر ہوا بازی نے پبلک سیکریٹیریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی میں حادثہ کا شکار ہونے والے جہاز کے کپتان کا لائسنس جعلی یا مشکوک نہیں تھا، پائلٹ اوور کنفیڈنٹ تھا، 262 میں سے مزید 30 ہوابازوں کو جعلی یا مشکوک لائسنس پر چارج شیٹ کر دیا گیا ہے۔

وزیر ہوابازی نے کہا کہ مجھے اپنی غلطی کا احساس نہیں ہو گا تو اصلاح کیسے کروں گا، بطور وزیر اپنے دور میں ہونے والی غلطی کا اعتراف کیا، عوام کو سچ بتایا، کچھ چھپایا نہیں، سچ بولنے کی ہمت اور جرات ہونی چاہیے۔

وفاقی وزہر ہوا بازی نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی حکومتوں پر کڑی تنقید کی اور اداروں کی تباہی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد پی آئی اے میں کوئی بھرتی نہیں کی، پچھلی حکومتوں کا ڈالا گند صاف کر رہے ہیں، اداروں کی تباہی کی وجہ سیاسی مداخلت، بھرتیاں اور ترقیاں ہیں، جس نے اداروں کو تباہ کیا اس خلاف غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے۔

وزیر ہوا بازی نے شریف خاندان پر بھی کڑی تنقید کی۔


وزیر ہوابازی کا کہنا تھا کہ کسی کی جگہ امتحان دینے والے پائلٹس بھی شکنجے میں آئیں گے، سول ایوی ایشن لائسنسنگ کے 5 ملازمین کے کیسسز ایف آئی اے سائبر کرائم کو بھیج رہے ہیں، ہمارے دائیں بائیں بھی جو چور ہو گا رگڑا جائے گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے