پاکستان24

پنجاب میں 48 سرکاری ڈاکٹرز مستعفی

جولائی 5, 2020

پنجاب میں 48 سرکاری ڈاکٹرز مستعفی

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں سے منسلک 48 ڈاکٹرز نے استعفے دے دیے جو محکمہ صحت کی جانب سے جاری ایک نوٹیفیکشین کے مطابق منظور کر لیے گئے ہیں۔

سرکاری نوٹیفکیشین میں صوبہ بھر کے مخلتف ہسپتالوں سے مستعفی ہونے والے ڈاکٹروں کو نام اور پتے درج ہیں اور بتایا گیا ہے کہ ان ڈاکٹروں کے استعفے منظور کر لیے گئے ہیں۔

 لاہور کے میو ہسپتال میں کام کرنے والے 14 ڈاکٹرز جبکہ جناح ہسپتال سے سات، چلڈرن سے چھ، جنرل ہسپتال سے تین، سروسز، لیڈی ایچی سن ہسپتال اور گورنمنٹ نواز شریف ہسپتال سے بھی دو ڈاکٹروں کے استعفے منظور ہوئے ہیں۔

لاہور کے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال، شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال اور میاں منشی ہسپتال سے ایک ایک ڈاکٹر مستعفی ہوئے۔

فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال سے دو، ڈی جی خان ہسپتال سے چار ڈاکٹروں نے استعفے دیے جو منظور کیے گئے۔

گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال سے ایک ڈاکٹر کا استعفی منظور کیا گیا ہے۔ سول ہسپتال بہاولپور، شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان سے دو، دو ڈاکٹروں نے استعفے دیے ہیں۔

تاحال ان ڈاکٹرز کے مستعفی ہونے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی اور نہ سرکاری طور پر یہ بتایا گیا کہ ان ڈاکٹرز کی جگہ کتنے ڈاکٹروں کو بھرتی کیا گیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے