پاکستان کے وزیر صحت کو بھی کورونا
پاکستان میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 95 ہزار 407 ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین ہزار 344 کیسز اور 50 اموات رپورٹ ہوئیں۔
وزیر مملکت برائے صحت ظفر مرزا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہوں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔

ملک بھر میں کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 31 ہزار 474 تک جا پہنچی۔
حکام کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی صحتیابی میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 31 ہزار 818 ہے جب کہ ایکٹو کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے کم ہوکر 95 ہزار 407 ہوگئی۔
چوبیس گھنٹوں میں مزید 3344 کیسز رپورٹ ہویے 50مریض دم توڑ گئے، مجموعی طور پر 4762 اموات ہوئیں۔
سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 94 ہزار پنجاب میں 82 ہزار کے قریب، کے پی کے میں 28 ہزار سے زائد کیسز سامنے ا چکے ہیں۔
اسلام آباد میں 13494، بلوچستان میں 10814 گلگت میں 1561 اور آزاد کشمیر میں 1342 کیسز ریکارڈ کیے گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 459 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 22 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے۔

