پاکستان پاکستان24

سینیئر وکیل زاہد بخاری کا کورونا سے انتقال

جولائی 11, 2020

سینیئر وکیل زاہد بخاری کا کورونا سے انتقال

پاکستان میں پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے مقدمات لڑنے سے مشہور ہونے والے وکیل زاہد بخاری لاہور میں کورونا کا شکار ہونے کے بعد انتقال کر گئے۔

وہ مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری کے والد تھے۔

زاہد بخاری نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے بیٹے ارسلان افتخار کے خلاف ملک ریاض کی وکالت کی تھی۔ وہ بحریہ ٹاؤن کے کئی مقدمات میں وکیل رہے۔

زاہد بخاری نے امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس کے مقدمے میں بھی وکالت کی تھی اور ان کو امریکی حکومت نے فیس ادا کی تھی۔

زاہد بخاری اپنے کیس بہترین طریقے سے لڑنے کے لیے مشہور تھے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے