ملک ریاض احتساب عدالت میں پیش
پاکستان میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آئیکون ٹاور ریفرنس کی سماعت ہوئی ہے جہاں پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے وکلا کی جانب سے ان کی حاضری سے مستقل استثنا کی درخواست دائر کی گئی ہے۔
احتساب عدالت کے جج نے آئندہ سماعت پر بحریہ ٹاؤن کے مالک کی عدالتی حاضری سے مستقل استثنا کی درخواست پر دلائل طلب کیے ہیں۔
منگل کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے سامنے بحریہ ٹاون کے چیف ایگزیکٹیو ملک ریاض عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نےملک ریاض کو حاضری لگا کر واپس جانے کی اجازت دی۔ ملک ریاض کے وکلا کی جانب سے مستقل حاضری سے استثنی کی درخواست دائرکی گئی، جس پرعدالت نے آئندہ سماعت پر مستقل حاضری سے استثنی کی درخواست پر دلائل طلب کر لیے۔
ریفرنس میں شریک ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں آج بھی فراہم نہ کی جا سکیں۔
عدالت نےکیس کی سماعت 27 جولائی تک ملتوی کر دی۔

