سندھ میں کوروناکے 83 فیصد مریض صحتیاب
کراچی رپورٹ: عبدالجبار ناصر
سندھ میں گزشتہ 8دنوں کے دوران کورونا کے مریضوں، ٹیسٹوں اوراموات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ صوبے میں صحتیاب مریضوں کی تعداد 83سے زائد ہوگئی ہے اور 8 دنوں میں صحت یاب مریضوں کی تعداد نئے مریضوں کے مقابلے میں تقریباً 200فیصد زیادہ ہے۔
کراچی کے کورونا کیسز میں مزید کمی ہوئی ہے تاہم اندرون سندھ کے مختلف اضلاع کے کوروناکیسز میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔
سندھ میں15 سے 22جولائی تک 73ہزار 33 افرادکا ٹیسٹ ہوئے ،جو اوسطاً روزانہ 9129 افراد بنتے ہیں ، جو جولائی کے دوسرے ہفتے میں 9921 افراد روزانہ تھے ۔ 7ہزار 440 نئے مریض آئے ، جواوسطاً روزانہ 930 مریض ہیں اور یہ ٹیسٹ کے مقابلے میں 10.18فیصد ہیں اور گزشتہ ہفتہ میں10ہزار 147 نئے مریض سامنے آئے ، جو ٹیسٹ کے مقابلے میں 14.61 فیصد تھے ۔اس طرح حالیہ ایک ہفتے میں 4.43 فیصد مریض کم آئے ہیں۔
حالیہ 8 دنوں میں 197 مریض ہلاک ہوئے ،جو اوسطاً روزانہ 24.62افراد روزانہ بنتے ہیں ، یہ تعداد گزشتہ ہفتے میں 35.42 افراد تھی ، روزانہ اموات میں 10.79 افراد کی کمی آئی ہے۔
جولائی کے تیسرے ہفتے میں صحتیاب مریضوں کی تعداد گزشتہ ہفتے کے 10ہزار744 افراد کے مقابلے میں 30ہزار 797مریض صحت یاب ہوئے ، جو روزانہ اوسطاً 3850افراد ہیں اور گزشتہ ہفتہ یہ تعداد 1535افراد روزانہ تھی ۔

سندھ حکومت کے اعدادو شمار کے مطابق 22 جولائی تک صوبے میں کل 6لاکھ66ہزار 696 ٹیسٹوں کے نتیجے میں ایک لاکھ 15ہزار213 مریض سامنے آئے ہیں، جو کل ٹیسٹ کا 17.28 فیصد ہے ۔ ان میں سے 96ہزار 226 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ، جو کل مریضوں کا 83.52 فیصد ہے۔2060 مریض جانبحق ہوئے ،جو کل مریضوں کا1.78فیصد ہے اور 16 ہزار 927 مریض زیر علاج ہیں ، جو کل مریضوں کا 14.69فیصد ہے۔
کوروناوبا کے حوالے سے سندھ میں جولائی کے تیسرے ہفتے میں دوسرے ہفتے کے مقابلے بہت بہتر ی آئی اور 4 ماہ میں پہلی بار ٹیسٹ کے مقابلے میں مریضوں کی تعداد ایک سے زائد بار ایک ہندسے تک آئی اور پورا ہفتہ 12 فیصد سے کم رہی۔

