پاکستان

عمران خان کا ٹائیگرز ڈے 9 اگست کو

جولائی 28, 2020

عمران خان کا ٹائیگرز ڈے 9 اگست کو

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 9 اگست کو ٹائیگر ڈے منایا جائے گا اور پودے لگانے کا ریکارڈ قائم کیا جائے گا۔

سرکاری ٹی وی پر منگل کو نشر کیے گئے ایک خصوصی پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس میں شرکت کریں۔
انہوں نے کہا کہ ’میں خود شریک ہوں گا، ہمارے پاس دس لاکھ رجسٹرڈ ٹائیگرز ہیں۔‘ اور ٹائیگر فورس کے رضاکار نو اگست کو باہر نکلیں۔

عمران خان نے دعوت دیتے ہوئے کہا کہ جن نوجوانوں نے ابھی تک رجسٹریشن نہیں کرائی وہ بھی ٹائیگر فورس میں خود کو رجسٹر کرائیں۔


انہوں نے بتایا کہ نئی رجسٹریشن کرنے والوں کو بتایا جائے گا وہ کس سے رابطہ کریں اور کہاں سے ان کو پودے ملیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ سال 2023 تک ملک میں دس ارب پودے لگائیں گے۔


وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو درختوں کی ضرورت ہے کیونکہ آلودگی بڑھ رہی ہے، جس سے صحت کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ جبکہ دوسری بات گلوبل وارمنگ کی ہے۔ ’ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے