امریکہ میں ڈیڑھ لاکھ، برازیل میں 90 ہزار ہلاک
عالمی وبا کورونا وائرس نے دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو متاثر کیا ہے اور امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔
براعظم جنوبی امریکہ کے ملک برازیل میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 90 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
امریکی ریاستوں کیلیفورنیا، فلوریڈا اور ٹیکساس میں کورونا کی وبا تیزی سے پھیلی ہے اور ہلاکتیں بڑھ رہی ہیں۔
دنیا کے مخلتف ملکوں میں وبا سے ایک کروڑ 70 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 98 لاکھ صحت یاب ہوئے جبکہ چھ لاکھ 61 ہزار سے زائد موت کے منہ میں چلے گئے۔

