پاکستان میں اڑھائی لاکھ مریض صحت یاب
پاکستان میں سرکاری اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں کورونا سے متاثر ہونے والے اڑھائی لاکھ کے لگ بھگ افراد صحت یاب ہو گئے ہیں جبکہ صرف 25 ہزار مریض زیرعلاج ہیں۔
جمعرات کو نیشنل آپریشن اینڈ کمانڈ سنٹر کی جانب سے کہا گیا کہ کورونا کے 21 ہزار 626 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک ہزار 114 مثبت آئے۔
پاکستان میں اب تک کورونا کے 19 لاکھ 52 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جن میں سے دو لاکھ 70 ہزار کے لگ بھگ مثبت آئے جن میں سے دو لاکھ 47 ہزار مریض صحت یاب ہوئے جبکہ پانچ ہزار 924 ہلاک ہو گئے۔
اس وقت پاکستان کے مختلف ہسپتالوں میں ایک ہزار 179 مریض تشویش ناک حالت میں زیرعلاج ہیں۔

