پاکستان24 عالمی خبریں

نازل کی گئی مصیبت میں بھی حکمت پوشیدہ: خطبہ حج

جولائی 30, 2020 < 1 min

نازل کی گئی مصیبت میں بھی حکمت پوشیدہ: خطبہ حج

Reading Time: < 1 minute

سعودی عرب میں جمعرات کو عازمین حج نے میدان عرفات پہنچ کر حج کا رکن اعظم ادا کیا اور وقوف کے بعد حج کا خطبہ سنا۔

میدان عرفات کی مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ عبداللہ المنیع نے کہا کہ ‘اسلامی شریعت یہ تعلیم دیتی ہے کہ ہم ہر طرح کی معاشی اور مالی مشکل کا مقابلہ کریں اور پوری کوشش کریں کہ اس پر قابو پا سکیں۔ اسی لیے اسلامی شریعت نے تعلیم دی ہے کہ  ہم ہر طرح کا کاروبار کریں۔ معاشی سرگرمیوں میں حصہ لیں  جس سے ہم اپنی غربت پر قابو پا سکیں۔’

انہوں نے خطبے میں کہا کہ شریعت کی تعلیمات میں یہ بات شامل ہے کہ ہم وعدے پورے کریں۔ ایک دوسرے سے تعاون کریں۔ صدقہ وخیرات سے کام لیں تاکہ اگر کوئی مشکلات ہم ہر نازل ہوں تو مل کر اس کا مقابلہ کرسکیں۔

شیخ عبداللہ المنیع  نے کہا کہ اللہ نے یہ بھی حکم دیا کہ ہم ناپ تول میں انصاف سے کام لیں اور کسی قسم کی کمی بیشی نہ کریں۔ صلہ رحمی سے کام لیں تکہ معاشرے میں ہم آہنگی اور محبت کا ماحول پیدا ہو سکے۔

خطبہ حج میں کہا گیا کہ نبی کریم نے حکم دیا کہ اگر آپ کسی مرض کا شکا ر ہیں تو دوا کریں۔ کسی وبا یا طاعون کا کسی علاقےمیں سنیں تو لازم ہے کہ آپ اس علاقے میں نہ جائیں۔ اگر اس علاقے میں موجود ہیں ںو آپ کو چاہیے کہ اس علاقے میں رہیں تاکہ یہ وبا نہ پھیل سکے۔

‘اللہ کا شکر اد اکرتے ہیں جس نے انسانوں کو نعمتیں بخشیں اور وہ ہم پر کوئی مصیبتیں نازل کرتا ہے تو اس کی اپنی حکمتیں ہیں۔’

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے