انڈین وزیر داخلہ بھی کورونا کا شکار
انڈیا کے وزیر داخلہ امیت شا عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
اتوار کو امیت شا نے ٹویٹ کیا کہ ان کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔
انڈیا میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد اٹھارہ لاکھ سے زائد ہے جن میں سے دس لاکھ سے زیادہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق انڈیا میں کورونا سے اب تک 37 ہزار ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ گزشتہ چار دنوں میں انڈیا میں کورونا کے دو لاکھ نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

