متفرق خبریں

درخت گرنے سے 20 ہلاک

مارچ 20, 2017 < 1 min

درخت گرنے سے 20 ہلاک

Reading Time: < 1 minute

 گھانا میں کنٹامپو کی مشہور آبشار میں ایک بڑے درخت کے گرنے سے کم از کم 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ افریقی ملک میں ناگہانی صورت حال سے نمٹنے والے شعبے کے اہلکاروں نے بتایا کہ طوفان میں جب یہ حادثہ رونما ہوا اس وقت یہ لوگ وہاں تیراکی کر رہے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ درخت طوفان کے سبب گرا تھا۔ گھانا کی قومی فائر سروس کے ترجمان پرنس بلی انیگلیٹ نے کہا کہ یہ حادثہ برونگ اہافو علاقے میں کنٹامپو آبشار میں ہوا۔ پولیس اور فائر سروس کی مشترکہ ٹیم نے جائے حادثہ کا دورہ کیا ہے تاکہ درخت میں پھنسے لوگوں کو بچایا جا سکے۔

’مرنے والوں میں زیادہ تر وینچی سینیئر ہائی سکول کے طلبہ تھے۔ جبکہ ان میں سے بعض سیاح بھی تھے۔ ہم لوگ شاخوں کو آڑے سے کاٹ کر درخت میں پھنسے باقی لوگوں کو بچانے کی کوشش میں ہیں۔‘

فائر سروس کے ترجمان نے عالمی خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ 18 طلبہ جائے حادثے پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ دو دوسرے نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ بعض اطلاعات میں زخمیوں کی تعداد 20 سے زیادہ بتائی جا رہی ہے اور ان کا کنٹامپو میونسپل ہسپتال میں علاج جاری ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے