پاکستان24 عالمی خبریں

ایودھیا میں مودی کے ہاتھوں رام مندر کا سنگ بنیاد

اگست 5, 2020 < 1 min

ایودھیا میں مودی کے ہاتھوں رام مندر کا سنگ بنیاد

Reading Time: < 1 minute

انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے ملک میں اپنے قوم پرستی کے ایجنڈے کو آگے بڑھاتے ہوئے بابری مسجد کی جگہ ایودھیا میں متنازع رام مندر کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی۔

انڈیا کے وزیراعظم کے ایودھیا جانے اور ان کے رام مندر کے بھومی پوجن میں شرکت کرنے پر رکن پارلیمان اسدالدین اویسی نے اسے وزیراعظم کے عہدے کے حلف اور ملک کے جمہوری اقدار کے منافی قرار دیا۔

وزیراعظم نریندر مودی کے ایودھیا پہنچنے سے قبل وہاں سکیورٹی انتظامات سخت کیے گئے جبکہ کورونا کی وبا کی وجہ سے تقریب میں لوگوں کس شرکت نہیں کرنے دی گئی تاہم میڈیا میں اس تقریب کی خبریں اور مختلف مقامات پر تقریب کی بڑی سکرین پر براہ راست نشریات سے بی نے پی کے حامیوں کی شرکت کو یقینی بنایا گیا۔

مودی نے چاندی کی اینٹ رکھ کر رام مندر کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے