پاکستان

مطیع اللہ جان اغوا پر کسی محکمے نے جواب نہیں دیا: پولیس

اگست 5, 2020

مطیع اللہ جان اغوا پر کسی محکمے نے جواب نہیں دیا: پولیس

سینیئر صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا پر اسلام آباد پولیس کے سربراہ نے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی روپورٹ میں بتایا ہے کہ نادرا اور سیف سٹی پراجیکٹ سمیت تمام محکموں سے تعاون کے لیے رابطہ کیا گیا لیکن تاحال کسی محکمے کا جواب موصول نہیں ملا۔

رپورٹ: جہانزیب عباسی

پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقدمے کے اندراج کے بعد وزارت دفاع، آئی بی، ایم آئی اور آئی ایس آئی سے معاونت کی درخواست کی گئی، پولیس تحقیقات میں ابھی تک کسی محکمے نے جواب نہیں دیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جائے وقوعہ کی جیو فنسنگ رپورٹ ابھی موصول نہیں ہوئی، موبائل کال ڈیٹا کے لیے موقعے کے دن ہی درخواست متعلقہ محکمے کو لکھ دیا گیا تھا.

پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سیف سٹی کے کیمروں کے ریکارڈ بھی ابھی تک موصول نہیں ہوا، جائے بازیابی سے آنکھوں کی کالی پٹی، ٹیپ برآمد کر لیے گئے، آنکھوں کی پٹی اور منہ پر باندھی گئی ٹیپ کی فرانزک رپورٹ بھی تاحال موصول نہیں ہوئی، نادرا نے فوٹیج میں موجود اغواء کاروں کی شناخت بارے کوئی جواب نہیں دیا.

رپورٹ کے مطابق معاملے کی ایس آئی ٹی نے تفتیش کی اس معاملے پر جے آئی ٹی بنائی جائے گی،مطیع اللہ جان کے اغواء مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 بھی شامل کر لی گئی، ملزمان کی تلاش اور شناخت کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں، تمام اضلاع کی پولیس اور ایف آئی اے کو خط لکھا گیا، تمام اضلاع کی پولیس اور ایف آئی اے نے جواب میں کہا کہ مطیع اللہ جان مطلوب نہیں.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے