شعلہ بیاں ذاکر آغا افتخار کی ضمانت منطور
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد ہائیکورٹ نے اعلی عدلیہ کے خلاف توہین آمیز تقریر اور جسٹس قاضی فائز کو دھمکی دینے کے ملزم آغا افتخار الدین کی ضمانت منظور کر لی ہے۔
جمعرار کو عدالت عالیہ نے ملزم کو 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
آغا افتخار الدین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس عامر فاروق نے کی۔
جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ہر ایک کو شفاف ٹرائل کا حق دینا اس عدالت کی ذمہ داری ہے، جو کچھ افتخار مرزا نے کہا وہ آپ نے سنا، پھر وہ خود کو مذہبی سکالر کہتے ہیں۔
وکیل نے بتایا کہ وہ ویڈیو آغا افتخار الدین نے اپلوڈ نہیں کی۔
جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ ضمانت کا مقدمہ ہے، اصل کیس زیرالتواء ہے ہم کوئی آبزرویشن دے کر ٹرائل پر اثر انداز نہیں ہونا چاہتے۔
واضح رہے کہ ملزم کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت اور ایف آئی اے میں سائبر کرائم کا مقدمہ زیر التوا ہے۔