پاکستان24 عالمی خبریں

کورونا سے 196 ملک متاثر، آٹھ لاکھ ہلاکتیں

اگست 23, 2020 < 1 min

کورونا سے 196 ملک متاثر، آٹھ لاکھ ہلاکتیں

Reading Time: < 1 minute

چین سے گزشتہ سال دسمبر کے وسط میں پھیلنے والی عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی لہر نے یورپ کے کئی ملکوں کو متاثر کیا ہے جبکہ اس بیماری کی زد میں آ کر اب تک دنیا میں آٹھ لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دنیا کے 196 ملکوں کے شہری کورونا کی زد میں آئے۔ وبا کے متاثرین پورے کرہ ارض پر پھیلے ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی ملک اٹلی میں مئی میں لاک ڈاؤن ختم کیے جانے کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار سے زیادہ مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

روم میں محکمہ صحت کے ایک اہلکار الیسیو ڈی اماتو نے بتایا کہ دارالحکومت میں 215 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 61 فیصد مثبت کورونا کیسز تعطیلات سے واپس آنے والے افراد کے ہیں۔

دوسری جانب جرمنی میں اپریل کے بعد پہلی مرتبہ یومیہ دو ہزار نئے کورونا کیسز آ رہے ہیں۔ حکام کے مطابق نئے مثبت کیسز کی وجہ سیاحوں کا بڑی تعداد میں آنا ہو سکتا ہے تاہم بعض ماہرین کا خیال ہے کہ ایسا کورونا ٹیسٹ کی تعداد بڑھائے کی وجہ سے بھی ممکن ہے۔

وائرس سے صرف امریکہ میں ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ برازیل میں ایک لاکھ 13 ہزار 358 اور میکسیکو میں 59 ہزار سے زیادہ شہری وبا کے باعث لقمہ اجل بنے۔

جنوبی کوریا اور سپین میں بھی کورونا کے پھیلاؤ میں ایک بار پھر تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے