نیوزی لینڈ میں دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ کو عمر قید کی سزا
نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مسجد پر حملہ کر کے 50 نمازیوں کو قتل کرنے والے سفید فام نسل پرست دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پہلی مرتبہ نیوزی لینڈ میں بغیر پیرول کے عمر قید کی سزا سنائی۔ برینٹن ٹیرنٹ کوبغیر پے رول پر رہائی کے تمام عرصہ مسلسل عمر قید میں گزارنا پڑے گی۔
عدالت نے مجرم کو دفاع میں بولنے کا موقع دیا مگر اس نے کچھ کہنے سے انکار کر دیا۔
حملے میں بچ جانے والے افراد نے چار دن تک عدالت میں اپنے بیانات قلمبند کرائے۔

