پاکستان24

پانچ تصاویر، پانچ عالمی خبریں

اگست 29, 2020

پانچ تصاویر، پانچ عالمی خبریں

دنیا کے کئی ملکوں میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے۔ پاکستان اور افغانستان میں بھی سیلابی ریلوں نے نقصان کیا ہے۔

افغانستان میں سیلاب سے 150 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں جو ایک ریلے میں بہہ گئے تھے۔

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے بائیکاٹ کے لیے بنائے گئے قوانین ختم کر دیے ہیں۔ یہ اعلان امارات کی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات کی بحالی کے معاہدے پر پہنچنے کے دو ہفتے بعد کیا ہے۔

چین کی ویڈیو ایپ ٹک ٹاک پر امریکہ میں پابندی کے فیصلے پر عمل درآمد سے قبل ایپلی کیشن استعمال کرنے والے صارفین اور چین کی حکومت ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔

روس نے ہزاروں شہریوں نے صدر پوتن کی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے ہیں اور حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

روس میں عرصہ دراز سے صدر پوتن کی اقتدار پر گرفت مضبوط ہے اور اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیاں معمول ہے۔

اٹلی میں حکام نے بتایا ہے کہ سمندر میں پھنسے غیر قانونی تارکین وطن کے ایک جہاز کو بچا لیا گیا ہے جس کے بارے میں ریسکیو کی ایک کشتی نے اطلاع تھی کہ درجنوں افراد کے ڈوب مرنے کا خطرہ ہے۔

امریکہ میں سیاہ فام افراد نسل پرستی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جبکہ جرمنی میں ہزاروں افراد نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگائی گئی پابندیوں کے خلاف احتجاج کیا ہے جن کو پولیس نے روک دیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے