چین میں ریستوران کی عمارت گر گئی، 17 ہلاک
چین میں ایک دو منزلہ ریستوران کی عمارت گرنے سے 17 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے ہیں۔
سرکاری ٹی وی چینل سی جی ٹی این کے مطابق 28 افراد کو ملبے سے نکالا گیا جن میں سے سات شدید زخمی جبکہ 21 افراد کو معمولی زخم آئے ہیں۔
ملبے سے 17 افراد کی نعشیں نکالی گئی ہیں۔ سی جی ٹی این کے مطابق ریسکیو آپریشن میں سات سو افراد نے حصہ لیا۔
اس حادثے کی وجہ تو فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی تاہم چین میں عمارتیں گرنے کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔
سی جی ٹی این کے مطابق عمارتیں گرنے کی وجہ ملک میں تیزی سے ہونے والی تعمیرات ہیں جس کے لیے بلڈرز حفاظت کے اصولوں کو اکثر نظر انداز کرتے ہیں۔

