ایک میچ سے سٹار بننے والا حیدر علی
Reading Time: 2 minutesپاکستان نے دورہ انگلینڈ کے آخری میچ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کی اور اپنا پہلا میچ کھیلنے والے نوجوان بیٹسمین حیدر علی نے 33 گیندوں پر 54 رنز بنا کر شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے اور راتوں رات سٹار بن گئے۔
دورہ انگلینڈ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم پہلا ٹیسٹ میچ ہار گئی تھی جبکہ بقیہ دونوں میچز بارش کے باعث ڈرا ہوئے۔
ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ میں بارش ہوئی جبکہ دوسرا انگلش ٹیم نے جیت لیا تھا۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے محمد حفیظ کی شاندار بلے بازی کی بدولت 190 رنز سکور بورڈ پر سجائے۔ محمد حفیظ نے 52 گیندوں پر 86 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 185 رنز بنا سکی اور یوں پاکستان کو پانچ رنز سے کامیابی حاصل ہوئی۔
پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے شاندار بولنگ کی جبکہ انگلش بلے باز معین علی نے 33 گیندوں پر 61 رنز بنائے مگر اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکے۔