متفرق خبریں

ساکھ کو نقصان، سی این این سے 50 لاکھ ڈالر ہرجانہ وصول کرنے والا شہری کون؟

جنوری 20, 2025 2 min

ساکھ کو نقصان، سی این این سے 50 لاکھ ڈالر ہرجانہ وصول کرنے والا شہری کون؟

Reading Time: 2 minutes

امریکی عدالت کے ایک جج نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مشہور نیوز چینل سی این این جمعے کو ایک سابق امریکی میرین کو ساتھ ہرجانہ ادا کرنے کے ایک تصفیے تک پہنچ گیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق چھ افراد پر مشتمل جیوری نے فیصلہ کیا کہ سی این این کو کُل 50 لاکھ ڈالر کا ہرجانہ ادا کرنا ہے۔ یہ تصفیہ مقدمے کے دوسرے مرحلے کو ٹال دے گا جس میں نشریاتی ادارے کو ایک بڑا جرمانہ ہو سکتا تھا۔

یہ فیصلہ پانامہ سٹی کی ریاستی عدالت میں دو ہفتے تک چلنے والے مقدمے کے بعد سنایا گیا۔ اگرچہ سرکٹ جج ولیم ہنری نے عدالت میں تصفیے کا اعلان کرتے ہوئے معاہدے کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

مقدمہ دائر کرنے والے اہلکار نے 2021 میں امریکی فوج کے انخلا کے بعد افغانستان سے لوگوں کو نکالنے میں مدد کی تھی.

مدعی زچری ینگ نے سنہ 2022 میں سی این این پر مقدمہ دائر کیا تھا۔ انہوں نے وارنر برادرز ڈسکوری یونٹ پر الزام لگایا کہ اس نے ’دی لیڈ ود جیک ٹیپر‘ کے ایک حصے میں ان کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہوئے انہیں ایک ایسا منافع خورشخص دکھایا جس نے بھاری فیس لے کر مایوس افغانوں کا استحصال کیا۔

سی این این اپنی خبر پر قائم رہا اور ینگ کو بدنام کرنے کی تردید کی، تاہم نیٹ ورک نے مارچ 2022 میں کہا تھا کہ اسے ینگ کے کام کو بیان کرنے کے لیے ’بلیک مارکیٹ‘ کی اصطلاح استعمال کرنے پر افسوس ہے۔

سی این این کے ایک نمائندے نے کہا کہ نیٹ ورک کو اپنے صحافیوں پر فخر ہے لیکن ’یقیناً ہم اس معاملے سے مثبت سبق لے سکتے ہیں۔‘ تاہم انہوں نے معاہدے کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔

دوسری جانب زچری ینگ کے وکیل ویل فریڈمین نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ینگ پر سے الزامات واپس ہونے، ہرجانہ حاصل کرنے اور کیس نمٹنے پر بہت خوش ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے