برطانیہ میں الطاف حسین پر دو ملین پاؤنڈ جرمانہ
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے لندن میں مقیم بانی الطاف حسین پر برطانوی حکومت نے ٹیکس ادا نہ کرنے پر دو ملین پاؤنڈ (20 لاکھ پاؤنڈ) جرمانہ عائد کیا ہے۔
لندن سے صحافی مرتضی علی شاہ کی رپورٹ کے مطابق الطاف حسین پر یہ جرمانہ ان کے گزشتہ 20 برس کے اخراجات اور آمدنی کو دیکھتے ہوئے ٹیکس چھپانے پر کیا گیا ہے۔
برطانیہ میں ٹیکس محکمے کے حکام نے الطاف حسین کی 1995 سے 2015 کے دوران طرز زندگی اور ان کی آمدنی و جائیداد کی تحقیق کی ہے۔

