برمنگھم میں چاقو سے حملے: ایک ہلاک، سات زخمی
برطانیہ کے شہر برمنگھم کے مرکزی علاقے میں چاقو سے حملوں کے ایک واقعہ میں ایک شخص ہلاک اور سات افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق رات ساڑھے بارہ بجے شہر کے مرکزی علاقے میں ریستوران کے باہر بیٹھ کر کھانا کھانے والے افراد پر چھریوں سے وار کیے گئے۔
پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے نصف شب کو شہر کے علاقے کانسٹی ٹیوشن ہل میں کیے گئے اور چاقو بردار اس کے بعد شہر کے جنوبی حصے کی طرف فرار ہو گیا۔
برطانیہ کے ویسٹ مڈ لینڈ پولیس نے کہا ہے کہ چاقو کے یہ حملے بظاہر دہشت گردی کا واقعہ نہیں بلکہ ان کا تعلق جرائم پیشہ گروہوں کی سرگرمیوں اور جھگڑے سے لگتا ہے۔

