جج کو گیند مارنے پر جوکووچ ٹورنامنٹ سے باہر
Reading Time: < 1 minuteٹاپ سیڈ ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نیویارک میں ہونے والے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ سے باہر کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے میچ میں لائن جج کو نادانستہ طور پر گیند ماری جس کے بعد ڈس کوالیفائی کر کے ٹورنامنٹ سے باہر کیے گئے۔
سپین کے کھلاڑی پابلو کیرینو بسٹا کے ساتھ میچ کے دوران سرو پوائنٹ ہارنے کے بعد جوکووچ چھ کے مقابلے پانچ پوائنٹ کے خسارے میں تھے اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے یہ عمل کیا۔
سربیا سے تعلق رکھنے والے نوواک جوکووچ نے اپنی جیب سے گیند نکالی اور اسے ریکٹ کی مدد سے پیچھے کی جانب مار دیا۔ ان کے عقب میں موجود ایک خاتون لائن جج کو یہ گیند گردن پر جا کر لگی۔
Array