پاکستان پاکستان24

سردیوں میں گیس کا بڑا بحران آنے والا ہے: وزیراعظم

ستمبر 9, 2020

سردیوں میں گیس کا بڑا بحران آنے والا ہے: وزیراعظم

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اعتراف کیا ہےکہ سبسڈی غریبوں کے بجائے وہ لوگ لےرہےہیں جوپہلے سےبہت طاقتور ہیں۔ سردیوں میں گیس کا بڑا بحران آنےوالا ہے امید ہےہم گیس کی پیداوارمیں کامیاب ہوں گے۔

بدھ کو اسلام آباد میں پیٹرولیم ڈویژن کےسیمینارسے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 17 روپےفی یونٹ بجلی پیداکرکے14 روپےمیں دےرہےہیں۔ پہلےسےطاقتورلوگ سبسڈی سے فائڈہ اٹھاتےہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گیس کی درآمد اورمقامی گیس کی قیمتوں میں بہت بڑافرق ہے، توانائی سےمتعلق ماضی میں کبھی بحث ومباحثہ نہیں ہوا، قومی مفادکا تحفظ نہیں کریں گے توصوبائی مفاد بھی بےکارہوجائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ وسائل ہیں پن بجلی کی پیداوارمیں اضافے سےمتعلق کسی نےنہیں سوچا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے