انڈیا اور چین کا لداخ میں فوجیں پیچھے ہٹانے پر اتفاق
Reading Time: < 1 minuteانڈیا اور چین نے لداخ کے سرحدی علاقے سے اپنی اپنی فوجیں پیچھے ہٹانے پر اتفاق کرتے ہوئے کشیدگی کو کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ انڈیا اور چین کے درمیان تنازع اس وقت شدت اختیار کی جب 15 جون کو لداخ کی سرحد پر انڈیا اور چینی فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں 20 انڈین فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وینگ یی اور ان کے انڈین ہم منصب سوبرامنیم جے شنکر کی ماسکو میں ملاقات کے بعد جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ دونوں ممالک کی سرحد پر تعینات فورسز بات چیت جاری رکھیں اور کشیدگی جلد کم کریں، ضروری دوری اختیار کریں اور سرحد پر موجود صورتحال کو بہتر بنائیں۔
دونوں ملکوں نے ایسی کسی بھی کارروائی سے گریز کرنے پر اتفاق کیا جو کہ صوتحال کو مزید کشیدہ بنائیں۔
سرحدی کشیدگی کے دوران پہلے بھی چین اور انڈیا نے ایسے بیان جاری کیے تھے جس میں دونوں ممالک کی طرف سے کشیدگی کم کرنے کی بات ہوئی تاہم صورتحال میں کوئی بہتری نہیں ہوئی ۔
لداخ کے علاقے میں دونوں ممالک کے درمیان سرحد کا صحیح سے تعین اب تک نہیں ہوا ہے۔
سال 1962 میں انڈیا اور چین کے درمیان اس سرحد پر چھوٹے پیمانے کی جنگ لڑی لیکن سرکاری ریکارڈ میں 1975 کے بعد سے ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں تھا جس میں گولیاں چلائی گئی ہوں۔