عالمی خبریں

برطانیہ میں کورونا کی دوسری لہر، نئی پابندیاں عائد

ستمبر 20, 2020 < 1 min

برطانیہ میں کورونا کی دوسری لہر، نئی پابندیاں عائد

Reading Time: < 1 minute

برطانیہ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد نئی اور سخت پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں جن کی خلاف ورزی پر 13 ہزار ڈالر تک کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

حکومت کے اعلان کے مطابق جو برطانوی شہری وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام میں تعاون نہ کرتے ہوئے خود کو الگ تھلگ نہیں رکھیں گے ان سے 13 ہزار ڈالر جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ وائرس کی دوسری لہر کے بعد انگلینڈ میں نئی پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔

نئی پابندیوں کے تحت 28 ستمبر سے  کورونا سے متاثرہ ہر شخص کی قانونی ذمہ داری ہوگی کہ وہ خود کو دیگر افراد سے الگ تھلگ رکھے۔ جبکہ مختلف گھرانوں سے تعلق رکھنے والے صرف چھ افراد اکھٹے ہو سکیں گے جس کا اطلاق رواں ہفتے سے کر دیا گیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے وائرس سے نمٹنے کا واحد طریقہ یہی ہے کہ تمام شہری اصولوں کی پابندی کریں اور وائرس سے متاثرہ افراد خود کو آئسولیشن میں رکھیں۔

بیان میں متنبہ کیا گیا ہے کہ نئی پابندیوں کو نظر انداز نہ کیا جائے اور وائرس پھیلانے کے خدشے کی صورت میں خود کو الگ تھلگ کرنا ہر شہری کی قانونی ذمہ داری ہے۔

بیان کے مطابق اگر قومی ادارہ صحت ’این ایچ ایس‘ کی جانب سے کسی بھی فرد کو آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے تو ایسا کرنا اس کی قانونی ذمہ داری ہوگی، خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے