عالمی وبا نے دس لاکھ قبروں میں اتار دیے
چین سے پھوٹنے والی عالمی وبا کورونا وائرس نے دنیا کے 200 کے لگ بھگ ملکوں میں دس لاکھ انسانوں کو موت کا شکار کر دیا ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق دس ماہ میں دس لاکھ افراد کی وباسے موت جدید سائنسی دور میں طبی ماہرین اور ترقی یافتہ دنیا کے لیے بہت بڑا دھچکہ ہے۔
وبا نے پوری دنیا کو چھ ماہ کے لیے بند ہونے پر مجبور کیا اور تاحال کئی ملکوں میں اس کے پھیلاؤ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انڈیا میں وبا سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ کے قریب ہے۔

