پاکستان24 عالمی خبریں

ٹرمپ اور جوبائیڈن کا مباحثہ، فاتح کون؟

ستمبر 30, 2020

ٹرمپ اور جوبائیڈن کا مباحثہ، فاتح کون؟

امریکہ کے صدارتی انتخاب سے قبل ریپبلکن امیدوار اور موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے امیدوار جوبائیڈن سے مباحثہ ہوا ہے۔

دونوں امیدواروں کے درمیان پہلا صدارتی مباحثہ اوہائیو میں منعقد ہوا جس میں دونوں اطراف سے ذاتی نوعیت کے حملے اور الزامات عائد کیے گئے اور ایک دوسرے کے نام بگاڑے گئے۔

امریکی اخبارات نے شہ سرخیوں میں اس مباحثے کو بدترین ذاتی الزامات کا تبادلہ قرار دیا ہے۔

سینئیر امریکی صحافی اور فاکس نیوز کے میزبان کرس والیس نے اس مباحثے میں اینکر کا فریضہ سرانجام دیا۔

والیس نے فرداً فرداً دونوں امیدواروں سے سوالات پوچھے اور انھیں جواب کے لیے دو دو منٹ کا وقت دیا۔

جوابات دیتے ہوئے دونوں صدارتی امیدوار ایک دوسرے سے الجھتے ہوئے نظر آئے جس پر اینکر کو بار بار مداخلت کر کے انھیں ضابطے کے مطابق اپنا جواب دینے کو کہا۔

مباحثے میں سپریم کورٹ کا جج لگانے سے لے کر معیشت، صحت کے نظام اور گلوبل وارمنگ پر بات کی گئی۔

امریکی ٹی وی سی این این کے سروے کے مطابق مباحثہ جوبائیڈن نے جیت لیا ہے۔

تین مرحلوں میں سے اگلے دو مباحثے اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں منعقد ہوں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے