پاکستان24 عالمی خبریں

بابری مسجد انہدام کیس میں تمام ملزمان بری

ستمبر 30, 2020

بابری مسجد انہدام کیس میں تمام ملزمان بری

انڈیا میں ایک عدالت نے تاریخی بابری مسجد پر حملے اور اس کو منہدم کرنے کے مقدمے میں تمام ۳۲ ملزمان کو بری کر دیا ہے۔

بدھ جو لکھنو کی ایک خصوصی عدالت نے بابری مسجد مسماری کیس میں ایل کے ایڈوانی اور منوہر جوشی سمیت تمام ملزمان کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔

بابری مسجد کی مسماری کے بعد ان 32 ملزمان پر سی بی آئی نے مجرمانہ سازش، فساد برپا کرنے، اشتعال انگیزی، مختلف فرقوں کے درمیان منافرت پھیلانے جیسے الزامات پر مقدمہ درج کیا تھا۔

سی بی آئی نے کیس میں 351 گواہان اور 600 سے زیادہ دستاویزی شواہد پیش کیے۔

ایودھیا میں واقع بابری مسجد کو ۲۸ برس قبل انتہا پسند ہندؤں کی تنظیم نے حملہ کر کے منہدم کر دیا تھا۔

بابری مسجد کے انہدام کے مقدمے کا فیصلہ ایودھیا میں رام مندر اور مسجد کی زمین کے تنازع کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آیا ہے جس میں اراضی کو ہندوؤں کی ملکیت قرار دیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر انسانی حقوق کی تنظیموں سے وابستہ افراد اور انڈین مسلمانوں نے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے