پاکستان24 عالمی خبریں

کورونا پر ٹرمپ کی فیس بک پوسٹ ڈیلیٹ، ٹویٹ چھپا دی گئی

اکتوبر 7, 2020 < 1 min

کورونا پر ٹرمپ کی فیس بک پوسٹ ڈیلیٹ، ٹویٹ چھپا دی گئی

Reading Time: < 1 minute

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی وبا سے صحت یاب ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر پوسٹ میں کورونا وائرس کو فلو سے ’کم مہلک‘ قرار دیا ہے۔

فیس بک نے صدر ٹرمپ کی پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیا جب کہ ٹوئٹر نے اسے ’گمراہ کن اور خطرناک معلومات پھیلانے‘ کی وارننگ کے ساتھ صارفین کی ٹائم لائن پر چھپا دیا ہے۔

کورونا کی وجہ سے تین روز تک ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد وائٹ ہاؤس واپس آنے  پر امریکی صدر نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’فلو کا موسم آ رہا ہے۔ ہر سال بہت سے لوگ، بعض اوقات لاکھوں میں ویکسین کی موجودگی کے باوجود فلو سے مرتے ہیں۔ کیا ہم اپنا ملک بند کر دیں گے؟‘

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید لکھا تھا کہ ’نہیں، ہم نے اس کے ساتھ رہنا سیکھ لیا ہے، جیسے کہ ہم کورونا وائرس کے ساتھ رہنا سیکھ رہے ہیں جو زیادہ تر آبادیوں میں بہت کم مہلک رہا ہے‘۔

ایک اور ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے ہسپتال چھوڑنے کی اطلاع دیتے ہوئے اپنے تجربات شیئر کیے تو لوگوں سے کہا کہ ’وہ کورونا وائرس سے نہ ڈریں، وائرس کو اجازت نہ دیں کہ وہ زندگیوں پر حاوی ہو جائے‘۔

قبل ازیں امریکی صدر نے کہا تھا کہ ہسپتال نے ان کے لیے سکول کا کام کیا جہاں انہوں نے کورونا کے بارے میں حقیقی علم سیکھا تاہم ان کے ناقدین نے جواب میں کہا کہ ٹرمپ نے کچھ نہیں سیکھا اور لوگوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے